کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہواہےکہ ملک 27 گراؤنڈز کی حالت کرکٹ میچز کیلئے سازگار نہیں جبکہ دیگر 36 گراؤنڈز بھی معیار کے مطابق نہیں ۔ ان گراؤنڈز میں گھوسٹ ملازمین کی بھرتیوں کا بھی انکشاف ہوا تھا۔پی سی بی نےسابق ریجنل ایسوسی ایشنز میں کام کرنے والے گراؤنڈ اسٹاف کو مزید دو ماہ کا کنٹریکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 19 اکتوبر سے شروع ہونے والے نئے کنٹریکٹ کی معیاد 19 دسمبر 2019 کو ختم ہوگئی۔ اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ بورڈ نے 16 ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ماتحت گراؤنڈ اسٹاف کو دو ماہ کنٹریکٹ جاری کیا تھا ۔