• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری مذاکرات کو بچانا امریکہ کے ہاتھ میں ہے، شمالی کوریا

پیانگ یانگ(آئی این پی)شمالی کوریا نے کہا ہے کہ یہ امریکا کے ہاتھ میں ہے کہ وہ کس طرح جوہری مذاکرات کو بچاتا ہے۔ اس کمیونسٹ ملک نے مذاکراتی عمل کی ممکنہ بحالی کو امریکا کیلئے کرسمس گفٹ سے تعبیر کیا۔ شمالی کوریا کے متنازع میزائل اور جوہری پروگرام کو محدود کرنے کیلئے پیونگ یانگ اور واشنگٹن حکام کے درمیان مذاکراتی عمل فروری میں ہونے والی ہنوئی سمٹ کی ناکامی کے بعد سے تعطلی کا شکار ہے۔ ہنوئی سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان کے درمیان ہونے والی ملاقات بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئی تھی۔ رواں برس اکتوبر میں دونوں ملکوں کے اعلی سطحی وفود کی سویڈن میں بھی ایک میٹنگ ناکامی سے دوچار ہو چکی ہے۔ شمالی کوریا مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہراتا ہے۔
تازہ ترین