• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کفایت شعاری اقدامات: یومِ پاکستان پریڈ اور تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

23 مارچ کو یومِ پاکستان کی پریڈ اور اس سے منسلک تمام تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی۔ 

کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے وزیراعظم آفس کے مطابق 23 مارچ یوم پاکستان وقار اور احترام کے ساتھ سادہ پرچم کشائی کی تقریبات کیساتھ منایا جائے گا۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق یومِ پاکستان کے نظریات سے وابستگی کیساتھ وسیع تر کفایت شعاری پالیسی کو بھی برقرار رکھا جائے۔ تمام وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ یوم پاکستان سادگی اور پروقار طریقے سے منائیں۔ 

وزیراعظم آفس کے مطابق محدود تقریبات کے باوجود اس دن کی اہمیت اور اس کا حقیقی پیغام اجاگر کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید