• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں ریاستی ایمرجنسی نافذ،برفباری سے نظام زندگی مفلوج

واشنگٹن (این این آئی) امریکہ میں برفباری کا شدید طوفان، نیویارک کے گورنر نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کر دی۔ امریکہ میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج، نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، خراب موسم کے باعث 4 ہزار پروازیں معطل اور تاخیر کا شکار ہو گئیں، حکام نے نیو جرسی میں لوگوں سے غیرضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا۔ نیویارک کے گورنر نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تین سو نیشنل گارڈ کو تعینات کر دیا۔ سان فرانسسکو، نیویارک، بوسٹن، شکاگو اور واشنگٹن کے ائیرپورٹس پر چار ہزار سے زائد پروازیں معطل اور تاخیر کا شکار ہوئیں۔نیویارک میں تین جبکہ بوسٹن میں چھ انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ نیو جرسی میں لوگوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
تازہ ترین