• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگو:یو این اہلکاروں کیخلاف مظاہرےفائرنگ سے 6 افراد ہلاک

کنساشا(اے پی پی) کانگو میں اقوام متحدہ کے سب سے بڑے امن مشن سے وابستہ اہلکاروں کے خلاف مظاہرین پرسکیورٹی فورسزکی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو میں سینکڑوں افراد نے اقوام متحدہ کے مشن کے خلاف مظاہرہ کیا،مظاہرین نے امن مشن سے نکل جانے کی نعرے باری کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ شہریوں کو باغیوں کے حملے سے محفوظ رکھنے میں ناکام رہی ہے۔اس دوران سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 شہری ہلاک ہو گئے۔واضح رہے کہ کانگو میں گزشتہ جمعہ کو باغیوں کے حملے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
تازہ ترین