• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذوالفقار علی بھٹو عہد ساز شخصیت کا نام ہے، وجیہ الحسن جعفری، زاہد اقبال

فرینکفرٹ (سید اقبال حیدر)پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی نے پاکستان ہائوس درائے آئش میں 52 ویں یوم تاسیس کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں جرمنی کے مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں پیپلز پارٹی کے جیالوں نے شرکت کی۔ PPP جرمنی کے سینئر رہنما مرزا راشد نسیم نے اس محفل کے انتظامات کو بخوبی انجام دیا، نظامت کے فرائض سید شبیہ الحسن نے اپنے مخصوص لب و لہجہ میں انجام دئے، پیپلز پارٹی جرمنی کے صدرسید زاہد عباس نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا پاکستان کو آمریت کے جال سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی سزا میرے قائد کو دی گئی،بھٹو نے مغرب کی اجارہ داری کو توڑ کر مسلم بلاک کی بنیاد رکھی اور اس وقت کے مسلمان ممالک ذوالفقار علی بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں کے قائل تھے۔مگراس دور کے میر جعفر میر صادق ذوالفقار علی بھٹو کے دشمن بن گئے اور انہیں ختم کرڈالا،زاہد عباس نے عمران خان کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اب بازاری سیاست ترک کر کے ملک کے وزیراعظم کے روپ میں سامنے آنا چاہئے،پیپلز پارٹی غیر جمہوری انداز میں کسی کی حکومت کا خاتمہ نہیں چاہتی مگر پیپلز پارٹی کسی سیاسی جماعت کو ملک کو غیرمستحکم کرنے کی بھی اجازت نہیں دے گی۔ پاکستان ایسوسی ایشن جرمنی کے صدرسید وجیہ الحسن جعفری نے ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، بھٹو کا قتل دراصل جمہوریت کا قتل تھا، مزدور کی آواز کا قتل تھا، ذوالفقار علی بھٹو کی محنتوں سے پاکستان کو اسلامی دنیا کی قیادت کا موقع مل رہا تھا اس کا راستہ روک دیاگیا اور ملک کو تباہی کے ایسے غار میں دھکیل دیا گیا جس سے ہم آج تک نہیں آزاد ہو سکے، موجودہ حکومت کو اپنی ذاتی انا ذاتی مفاد ترک کر کے پاکستانی کی ترقی اور سلامتی کیلئے جدوجہد کرنا ہو گی۔ تقریب سے سید پرویز زیدی، مرزا راشد نسیم، علی اکرم، طفیل بٹ،سید شبیہ الحسن نے خطابات کیے۔ تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا۔ 
تازہ ترین