• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انسداددہشت گردی عدالت کو نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے موقع پر نقیب اللہ کے والد کے انتقال سے متعلق آگاہ کیاگیا جسکے بعدفاضل عدالت نے سماعت 16سمبرتک کے لئے ملتوی کردی ۔ عدالت میں سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے ۔مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نقیب اللہ کے والد محمد خان کینسر کے مرض کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں۔وکیل نے مدعی مقدمہ کے انتقال کی وجہ سے 164 کا بیان ویڈیو لنک کےذریعے ریکارڈ کرنے سے متعلق درخواست واپس لے لی ۔
تازہ ترین