• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی وزیر اعظم کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں،امریکی صدر

لندن (جنگ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ کسی بھی وزیر اعظم کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں ، برطانیہ کے عام انتخابات سے دور رہنے کا عہد کرتے ہوئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے دورے کا آغاز کردیا ہے۔ یہ انتخابات 12 دسمبر کو منعقد ہوں گے۔انھوں نے کہا ہے کہ ’’اس متعلق میرے ذہن میں کوئی ابہام نہیں۔ اس عظیم ملک کے لیے یہ انتہائی اہم انتخاب ہوگا۔ لیکن، اس کے بارے میں کوئی رائے زنی نہیں کروں گا۔‘‘ٹرمپ نے کہا، ’’بورس انتہائی باصلاحیت ہیں اور میرے خیال میں وہ اچھا کام کریں گے۔‘‘صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کو برطانیہ کے شعبہ صحت میں کوئی دلچسپی نہیں۔
تازہ ترین