• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویہ کے مضراثرات و اموات کی نشاندہی کا پہلا مرکزقائم

کراچی( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے مریضوں پر مختلف ادویات کے مضر اثرات اور ان کے استعمال سے ہونے والی اموات کی نشاندہی کا ملک بھر میں پہلامرکز قائم کردیا جس کے تحت بلدیہ کے مختلف اسپتالوں سے مریضوں کو دی جانے والی ادویات کے استعمال سے متعلق رپورٹس ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ارسال کی جائیں گی تاکہ زیر استعمال ادویات کے نقصان دہ اثرات معلوم کئے جاسکیں‘اس رپورٹ کی روشنی میں مریضوں کو ری ایکشن کرنے والی ادویات کی جانچ پڑتال ہوگی تاکہ ان کے معیاری یا غیر معیاری ہونے کے بارے میں معلوم کیا جاسکے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی صبح عباسی شہید اسپتال میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔، انہوں نے کہا کہ ہمیں شہریوں کی زندگی عزیز ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو ادویات کے منفی اثرات سے آگاہی حاصل ہو اور دوا ساز کمپنیاں اس سلسلے میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں‘ پروگرام کے تحت کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ڈپارٹمنٹ آف کمیونٹی ہیلتھ سائنسز میں مریضوں پر ادویات کے اثرات سے متعلق ڈیٹا مرتب کیا جائے گا اور بعدازیں ان ادویات کو زیر مشاہدہ رکھنے کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اور نیشنل فارما کو ویجیلینس سینٹر کو ارسال کیا جائے گا جس سے کراچی میں ہی نہیں پورے پاکستان میں ایسی ادویات کے استعمال کو روکا جاسکے گا جو مریضوں کے لئے مضر صحت ری ایکشن کا باعث بن رہی ہیں۔
تازہ ترین