• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی کے سمندر میں ڈوب جانے کا خدشہ


اسلام آباد (محمد صالح ظافر) ممبئی کے سمندر ڈوب جانے کے خدشے نے پورے بھارت میں خوف و ہراس اور افراتفری مچا دی ہے۔ ایک بین الاقوامی جائزہ رپورٹ کے مطابق ممبئی آئندہ 20سے 30سال کے عرصے میں سطح سمندر بلند ہونے کے نتیجے میں زیرآب آجائے گا۔ بھارتی بحریہ کا ہیڈکوارٹر ممبئی میں ہے جبکہ بھارت کا سب سے بڑا ایٹمی ری ایکٹر بھی اسی شہر میں واقع ہے۔ یہ خدشات منگل کو بھارت کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں بھی زیرغور آئے، جہاں مذکورہ خدشات کو مسترد کردیا گیا۔ وقفہ ٔ سوالات میں جواب دیتے ہوئے متعلقہ وزیر ہرش وردھن نے کہا کہ ممبئی کے ڈوب جانے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

تازہ ترین