• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران پرواز پیدا ہونے والی بچی کا نام ’اسکائی‘ رکھ دیا گیا


امریکا میں دوران پرواز پیدا ہونے والی بچی کا نام ’اسکائی‘ رکھ دیا گیا ہے۔

فلوریڈا سے شمالی کیلیفورنیا جانے والی امریکن ایئرلائن کی پرواز 868 میں ہزاروں فٹ بلندی پر ایک خو بصورت بیٹی کو جنم دینے والی ماں ’نیریدا آراؤجو‘ نے اپنی بیٹی کا نام اسکائی یعنی آسمان رکھ دیا ہے۔

افریقی نژاد ماں نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ فضاؤں میں جنم لینی والی بچی کا نام اسکائی سے اچھا اور کیا ہوسکتا ہے۔ میں نے اپنی بیٹی کا نام لیزیانا اسکائی ٹیلر رکھنے کا فیصلہ کیا ہےجس پر صارفین نے خوشی کا اظہار کیاجبکہ امریکی ایئرلائن کی جانب سے نومولود کو تحفے بھی دیئے گئے۔

ماں نیریدا کو ایک روز قبل اُن کی ڈاکٹر اور ایئرپورٹ پر طبی ٹیم نے فضائی سفر کرنے کی اجازت دے دی تھی لیکن ڈیڑھ گھنٹے کے پرواز کے بعد ہی ان کی طبیعت بگڑ گئی اور بچی کو جنم دینا پڑ گیا تھا ۔

تازہ ترین