• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل ایل بی اور بی اے ایل ایل بی (آنرز) ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے ایل ایل بی سال آخر اور بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخر ضمنی امتحانات برائے 2018 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق ایل ایل بی سال آخر کے امتحانات میں 363 طلبہ شریک ہوئے،8طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 286 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 80.99فیصدرہا۔ بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخر کے امتحانات میں 14طلبہ شریک ہوئے،6طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 7طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 92.86 فیصدرہا۔

تازہ ترین