• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ یونین کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، جمعیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ترجمان عبدالاحد طلحہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا طلبہ یونین کے حوالے سے بیان قابل تعریف ہے اور جمعیت اسکا خیر مقدم کرتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ملک بھر میں یونینز کی پابندی نے طلبہ کو مختلف گروہوں میں تقسیم کردیا ہے جس کے باعث تعلیمی اداروں کا ماحول اور نظام در ہم برہم ہو گیا ہے۔

تازہ ترین