• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سزائے موت کے خاتمے کیلئے ہمارے ساتھ آواز اٹھائیں، آسٹریلوی ہائی کمشنر

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) آسٹریلیا دنیا کے تمام ممالک کو دعوت دیتا ہے کہ وہ ہر صورت میں اور تمام لوگوں کیلئے سزائے موت کے خاتمے کیلئے ہمارے ساتھ آواز اٹھائیں کیونکہ یہ بات بھی اطلاعات میں آئی ہے کہ سزائے موت سے جرائم میں کمی نہیں ہوئی۔ یہ بات پاکستان میں متعین آسٹریلین ہائی کمشنر جیفری شا نے ہائی کمیشن میں اسلام آباد میں بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم Guilty (گناہ گار) کی نمائش کی میزبانی کے موقع پر فلم کے موضوع پر ہونے والے ایک ڈسکشن پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فلم ایک شخص کو سزائے موت دیئے جانے کے موضوع پر ہے تاہم وہ رہائی پانے کے بعد ایک آرٹ ٹیچر بن گیا۔ ہائی کمشنر جیفری شا کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی ریاستوں اور علاقے نے 20 ویں صدی میں بتدریج سزائے موت ختم کر دی تھی اور آسٹریلوی حکومت نے ایک ایسا قانون پاس کیا جس کے تحت کسی بھی آسٹریلوی ریاست یا علاقے کو سزائے موت کا نفاذ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

تازہ ترین