• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی پریس کلب، کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے رکن زین العابدین المعروف عابد بھائی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ شاہ محمد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ زین العابدین کی طبیعت گزشتہ رات اچانک خراب ہونے کے باعث انہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن دوران علاج وہ رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔ انہوں نے متعدد اخبارات میں صحافتی ذمہ داریاں انجام دیں۔ انہوں نے سوگواران میں بیوی اور بیٹا چھوڑا ہے۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایپنک کے سیکرٹری جنرل شکیل یامین کانگا، کے یو جے دستور کے سیکرٹری محمد عارف خان، مرحوم کے اہل خانہ اور عزیز و وقارب نے شرکت کی۔ مرحوم کی فاتحہ سوئم جمعہ 6 دسمبر کو بعد نماز جمعہ نور مسجد سیکٹر الیون ایل میں ہوگی۔

تازہ ترین