• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے پرکشش ترین مردوں کے حوالے سے پاکستان دنیا بھر میں مشہور ہے تاہم رواں سال سپر اسٹار بلال اشرف پاکستان کے پُرکشش ترین مرد قرار پائے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی اخبار’ایسٹرن آئی‘ کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں پاکستانی اداکار بلال اشرف ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔


بلال اشرف ایشیا کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

بلال اشرف واحد پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے اخبارکی جاری کردہ فہرست کے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی ہے۔

بلال اشرف کو یہ اعزاز ان کے مداحوں نے ووٹ کی صورت میں دیا جس میں وہ سب سے دلکش قرار پائے۔

اس حوالے سے اداکار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فہرست کا حصہ بننے پر نہایت خوش ہیں اور انہیں اس اعزاز کی توقع نہیں تھی۔

بلال اشرف نے اب تک کسی ٹی وی ڈرامے میں کام نہیں کیا، وہ بنیادی طور پر فلموں کے اداکار ہیں۔ بلال اشرف کی اب تک کی ریلیز ہونے والی فلموں میں ’021‘، ’جانان‘،’یلغار‘،’ رنگ ریزہ‘ اور سپر اسٹار ہیں۔

پرکشش مردوں کی فہرسٹ میں بھارتی فلم اسٹار رہتک روشن، شاہد کپور اور ووین دسینا پہلے دوسرے اور تیسرا نمبر پر رہے۔

فہرست میں جگہ بنانے والی دیگر شخصیات میں محسن خان، ٹائیگرشروف، زین ملک ، ویرات کوہلی و دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین