شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے، جبکہ آپریشن کے دوران دو جوان شہید ہوگئے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے بویا کے گاؤں چار خیل میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ آپریشن میں حوال دار شیر زمان اور سپاہی محمد جواد شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا، جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔