• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، عدالت جانے والی لڑکی کو ریپ کرنے والوں نے آگ لگادی

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت کی شمالی ریاست اُترپردیش میں ریپ کا شکار 23سالہ لڑکی کو پانچ اوباشوں نے مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا دی جس سے اس کا 90فیصد جسم جھلس گیا ۔یہ افسوسناک واقعہ جمعرات کی صبح اُترپردیش کے ضلع اناؤ میں پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی اناؤ میں عدالت میں پیشی کے لیے جارہی تھی اور ملزموں نے اس پرٹرین پر سوار ہونے سے پہلے ہی مٹی کا تیل انڈیل دیا اور آگ لگادی۔اس لڑکی کو لکھنؤ کے سول اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔

تازہ ترین