• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ڈی سی تحلیل ،وفاق کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل تحلیل کر کے پاکستان میڈیکل کمیشن بنانے کیخلاف درخواستوں پر وفاق کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 24دسمبر تک ملتوی کر دی ہے، عدالت نے کونسل کو ملازمین کی بھرتی کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے تعیناتی کے حتمی لیٹر کے اجرا سے روک دیا ہے، گزشتہ روز جسٹس محسن اختر کیانی نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی تحلیل اور پاکستان میڈیکل کمیشن کے قیام کیخلاف برطرف ملازمین کی درخواستوں کی سماعت کی۔
تازہ ترین