• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ملازمین حقیقی طور پر عوام کی خدمت کو شعار بنائیں،آر پی او

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی جمعرات کا دن پولیس افسران و ملازمین کی ذاتی شنوائی کے لئے مقر ر کر رکھا ہے جس میں راولپنڈی ضلع سے تعلق رکھنے والے بالمشافہ دفتر آکر اپنے مسائل سے آگاہ کرینگے جبکہ دیگر اضلاع کے افسران و ملازمین بذریعہ ویڈیو لنک مسائل و اپیل سے متعلق آگاہ کریں گے۔ آرپی او راولپنڈی نے دفتر میں آنے والے ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے کردار اور گفتار کے ذریعے محکمہ پولیس کیلئے ایک اچھا نام پیدا کریں اور حقیقی طور پر عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ آر پی او راولپنڈی نے شنوائی کیلئے آئے ملازمین کے ٹرن آؤٹ کو بھی چیک کیا اور بہترین ٹرن آؤٹ ہونے پر ہیڈ کانسٹیبل توقیر، کانسٹیبل توصیف اور لیڈی کانسٹیبل نبیلہ کو نقدانعام اورتعریفی سرٹیفکیٹ درجہ دوم بھی دیا۔ آرپی او راولپنڈی نے ملازمین سے کہا کہ وہ اپنے طرز عمل میں بہتری لائیں تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان حائل خلیج کو ختم کیا جاسکے۔
تازہ ترین