• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا وہ شہر جہاں 65 دن تک سورج طلوع نہیں ہوتا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

دنیا میں ایک ایسا شہر بھی ہے جہاں موسم سرما کے دوران مسلسل 65 دن تک سورج طلوع نہیں ہوتا۔

امریکی ریاست الاسکا کے شمالی شہر اتکیاگ وک میں قطبی رات کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں کے شہریوں کو اب سورج کی روشنی دیکھنے کے لیے جنوری2027ء تک انتظار کرنا ہو گا۔

اس شہر میں سورج اب 23 جنوری 2027ء کو دوبارہ طلوع ہونے کی توقع ہے، یعنی شہریوں کو 2 ماہ سے زائد عرصے تک سورج کو افق سے اوپر دیکھنے کا موقع نہیں ملے گا۔

اتکیاگ وک میں 18 نومبر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 42 منٹ پر سورج غروب ہوا تھا اور اب جنوری میں اس کی واپسی دوپہر تقریباً 1 بجے متوقع ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سورج کے طلوع نہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ شہر میں دن کے وقت بھی مکمل تاریکی چھائی رہے گی۔

دوپہر کے قریب جنوبی افق پر ہلکی روشنی جیسی کیفیت دکھائی دیتی ہے، جسے سول ٹوائی لائٹ (Civil Twilight) کہا جاتا ہے۔ 

اس دوران اتکیاگ وک کے آسمان پر نیلی اور نارنجی روشنی کے خوبصورت مناظر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

باقی اوقات میں شہریوں کو گھروں، سڑکوں اور دفاتر میں مصنوعی روشنی پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

سورج 65 دن تک غائب کیوں رہتا ہے؟

اس قدرتی مظہر کی بنیادی وجہ زمین کے محور کا تقریباً 23.5 ڈگری جھکاؤ ہے۔

موسمِ سرما میں شمالی نصف کرہ سورج سے مخالف سمت میں جھک جاتا ہے، جس کے باعث قطب شمالی کے قریب واقع علاقوں میں سورج افق سے اوپر نہیں آتا، اسی مظہر کو ’قطبی رات یا پولر نائٹ‘ کہا جاتا ہے۔

اتکیاگ وک آرکٹک سرکل سے تقریباً 320 میل شمال میں واقع ہے اور امریکا کے انتہائی شمالی شہروں میں شمار ہوتا ہے، یہاں تقریباً 4 ہزار 300 افراد آباد ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید