ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ شہباز شریف ہیڈ کوارٹر ہسپتال نئی عمارت میں منتقل کرنےسمیت شہر میں موجود ڈی ایچ کیو کے تینوں کیمپس محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کے سپرد کرنے کے فیصلے پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے احتجاج کی دھمکی دیدی ہے اور حکومت سےفیصلہ واپس لے کر شہر میں موجود ہسپتال کو ٹی ایچ کیو کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے، گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال کا اجلاس ڈاکٹر مرتضی بلوچ کی صدارت میں ہوا، جس میں ڈاکٹرز پیرا میڈیکس اور نرسز نے شرکت کی،تمام اسٹیک ہولڈرز نے ہسپتال کی عجلت میں شہر سے منتقلی و نجکاری کی شدید مذمت کی، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ حکومت پنجاب ہسپتال چلانے کے بجائے بند کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے،اجلاس میں ڈاکٹر اشفاق گجر،ڈاکٹر اورنگزیب خان،ڈاکٹر ماجد،ڈاکٹر جام سعید،ڈاکٹر نیاز قریشی، ڈاکٹر کنور آصف،ڈاکٹر اسما بانو ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر،ڈاکٹر اشرف،ڈاکٹر نوید اسلام، ڈاکٹر خرم و دیگر نے شرکت کی۔