• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سورج کنڈ روڈ چوک شاہ عباس کی تعمیر میں تاخیر، تاجر اور شہری سراپا احتجاج

ملتان ( سٹاف رپورٹر) سورج کنڈ روڈ چوک شاہ عباس کی تعمیر میں تاخیر پرتاجر اور شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں، انجمن تاجران چوک شاہ عباس سورج کنڈ روڈ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد تعمیر اتی کام کے آغاز کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کردینگے، اس سلسلے میں تاجروں اور اہل علاقہ کا اجلاس ہوا، صدر ملک نیاز محمدبھٹہ نے صدارت کی جبکہ صدر تاجران چاہ جموں والا ملک عزیز الرحمنٰ کمبوہ ،صدر پرانا شجاع آباد روڈ فاروق پورہ چوک اکمل خان بلوچ سمیت اکرام حسین ہاشمی ،صوفی بشیر احمد ،چوہدری خالد،سلیم اصغر ،سید اعجاز حسین شاہ ،عرفان خان گورمانی ،حاجی عاشق،ندیم ،فواد حسین بھٹہ ، منظور حسین ،نعیم عالمگیر،مشتاق حسین ،صوفی طالب حسین ،رانا سفیان ،راشد حسین ،محمد عدنان ،محمد خلیل ،خلیل بھٹہ ،محمد افضل ،مکی قریشی،غلام قادر،محمد فاروق نے شرکت کی، اجلاس میں سورج کنڈ روڈ کی تعمیر میں تاخیر پرتشویش کا اظہار کیا گیا۔
تازہ ترین