• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی اور رنگ روڈ پر غیر قانونی بل بورڈز کے خلاف آپریشن شروع

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) بل بورڈز مافیا کے خلاف متحرک ہوگئی ڈائریکٹر جنرل سید ظفر علی شاہ کی ہدایت پر پی ڈی اے حکام نے مین یونیورسٹی روڈ اور رنگ روڈ پر گرینڈ آپریشن شروع کر دیا ہے اب تک 60 سے زائد غیر قانونی بل بورڈز کو ہٹایا جاچکا ہے آپریشن کا دائرہ دوسرے علاقوں تک بھی وسیع کیا جائے گا اور شہر کی مین شاہراہوں سے غیر قانونی بل بورڈز کو ہٹایا جائے گااس سلسلے میں غیر قانونی بل بورڈز لگوانے والے پلازہ مالکان کو نوٹس جاری کئے جارہے ہیں۔ ڈی جی پی ڈی اے سید ظفر علی کا کہنا ہے کہ شہر کی مرکزی شاہراہوں پر غیر قانونی بل بورڈز نہ صرف حادثات کا سبب بن رہے ہیں بلکہ شہر کی خوبصورتی ماند کر رہے ہیں اور پیدل چلنے والوں کے لئے بھی مشکلات کا سبب بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی بل بورڈز کسی صورت قابل برداشت نہیں ایسے بل بورڈز ہٹائے جائیں گے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین