• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

تحریک انصاف کی حکومت 5سال پورے کریگی، چوہدری پرویز الٰہی

تحریک انصاف کی حکومت 5سال پورے کریگی، پرویز الٰہی


گجرات، جلال پور جٹاں(نمائندہ جنگ، نامہ نگار) قائم مقام گورنر پنجاب اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی،ق لیگ ڈٹ کرساتھ کھڑی رہے گی، مسلم لیگ ق حکومت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی تھی اور کھڑی رہے گی، ہم ہمیشہ حکومت کیلئے آسانیاں اور راستے بناتے رہیں گے۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلالپور جٹاں میں 65 کروڑ روپے لاگت سے گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ختم کرنے کیلئے چوہدری شجاعت حسین کے ہمراہ سخت محنت کی، گجرات کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع کیا ہے جہاں سے رکا تھا، مخالفین 10 سالہ دور میں کوئی ایک میگا پراجیکٹ نہیں دے سکے ہم نے گجرات کو یونیورسٹی ڈی جس نے حالات کو یکسر بدل دیا ہے۔

تازہ ترین