• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فرانس میں سالانہ فیسٹول آف لائٹس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیاہے۔

رات کی تا ریکی میں منعقد کر دہ اس فیسٹول میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہوکر جگمگاتی رنگ برنگی روشنیوں کے مختلف نظارے دیکھتی ہے جبکہ سارے شہر کو رنگ بر نگی لائٹس کی مدد سے روشن کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر شہر کی بلند و بالا اور عظیم الشان عمارتوں پر روشنیوں کے ذریعے دلکش و دیدہ زیب نظارے اور اشکال تخلیق کی جاتی ہیں جن سے عوام کی بڑی تعداد محظوظ ہوتی نظر آتی ہے۔

واضح رہے کہ آج سے شروع ہونے والا فرانس کا سب سے بڑا روشنیوں کا میلا 4روز تک جاری رہے گا جس میں لاکھوں افراد کی شرکت کی توقعات ظاہر کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین