آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل25؍جمادی الاوّل 1441ھ 21؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

برطانیہ میں پہلی ’ماحول دوست‘ مسجدکا افتتاح

برطانیہ :کیمبرج میں پہلی ’ماحول دوست‘ مسجدکا افتتاح


برطانیہ کے شہر کیمبرج میں پہلی ماحول دوست مسجدباقاعدہ طور پر کھول دی گئی ہے جس کا افتتاح ترک صدر رجب طیب اردگان نے کیا۔

23ملین پاؤنڈز کی لاگت سے بننے والی اس ماحول دوست خوبصورت مسجد میں بیک وقت 1000 نمازی نماز پڑھ سکیں گے۔

اس کے زیرِ زمین کار پارک میں 82 گاڑیاں اور 300 سائیکلیں کھڑی کرنے کی گنجائش ہے۔

برطانیہ کی پہلی ماحول دوست مسجد کو مارکس بارفیلڈ آرکیٹیکٹس کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے اورمسجد کو ماحول دوست بنانے کیلئے ایسی لکڑی استعمال کی گئی ہے جو ان جنگلات سے لی گئی ہے جن میں درخت کاٹنے سے ماحول پر اتنا اثر نہیں پڑتا ہے اور مسجد کی چھت ایسے بنائی گئی ہے کہ سارا سال روشنی اندر آتی رہے۔

مسجد کی تعمیر میں کیمبرج شہر کے فنِ تعمیر، اسلامی آرکیٹیکٹ اور علاقے کی ضرورتوں کا خاص خیال رکھا ہے۔

مسجد کو برطانیہ کی سب سے خوبصورت مسجد کہا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید