مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کے چالیس چوروں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ خان صاحب اور ان کی ٹیم کے ارکان شریف خاندان کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف کرپشن کا جھوٹا بیانیہ نیست و نابود ہوگیا ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ وزیر اعظم کو چیلنج کرتے ہیں کہ کٹھ پتلیوں سے تماشہ رچانے کے بجائے پاکستان یا دنیا کی کسی بھی عدالت میں اپنے جھوٹ ثابت کرکے دکھائیں۔