• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ: دوران ڈرائیونگ ٹرک ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی!

تھائی لینڈ: دوران ڈرائیونگ ٹرک ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی !


دورانِ ڈرائیورنگ ذرا سی لاپرواہی اکثر خطرناک حادثات کا سبب بن جاتی ہے۔

تھائی لینڈ میں ایسی ہی لاپرواہی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک ٹرک ڈرائیور دوران ڈرائیونگ سو گیا۔

جی ہاں، یہ واقعہ تھائی لینڈ کے صوبے Nong Khai کی سڑک پر پیش آیا جب ایک ٹرک ڈرائیور کی آنکھ لگ گئی اور چند منٹ تک دنیا سے بے خبر سوتا رہا۔

جس کے نتیجے میں ٹرک بے قابو ہوتا ٹریفک جام کی وجہ سے قطار میں رُکی گاڑیوں میں جا گھسا۔

رپورٹ کے مطابق اس خطرناک حادثے میں چھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ دوران ڈرائیونگ لاپرواہی کرنے والے کو جرمانہ ادا کرنا پڑا۔

تازہ ترین