• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کیلئے نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جائیں،ثروت قادری

کرا چی ( اسٹاف رپورٹر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو ملک کی تعمیر وترقی کیلئے آگے آنے کے مواقع فراہم کئے جائیں،حکومت کا جوان پروگرام اچھا ہے مگر اس کو بھرپور کامیاب بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا،بلاتفریق نوجوانوں کو روزگار اور سرکاری نوکریاں فراہم کی جائیں،عوام کو مہنگائی و بے روزگاری سے نجات اور غریبوں کو گھر دینے کے اعلان کو عملی جامہ پہنایا جائے،پاکستان کے عوام اور نوجوان نسل ملک کو آگے لیجانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں،اسمال انڈسٹریز حکومتی سطح پر لگائی جائیں، غریبوں کو بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ استحصالی ومذہبی جنونی قوتیں مسلمانوں کو معاشی طور پر غیر مستحکم کرکے اپنے ناپاک عزائم پورے کرنا چاہتی ہیں،حکومت معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے بیرونی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرے،تعلیم کے بغیر معاشرہ بہتر اور قومیں ترقی نہیں کرسکتیں،جد ید تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی سے نئی نسل کو آراستہ کرکے ہی ملک کو ترقی کی طرف لیجایا جاسکتا ہے،دہرے تعلیم معیار کو ختم اور یکساں تعلیم معیار کو فروغ دینا ہوگا،تعلیم کو فروغ اور نئی نسل کو آگے لاکر معاشی استحکام کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین