• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین میڈیکل بورڈ میں شامل، رحمٰن ملک تاخیر پر برہم

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سینٹ داخلہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رحمٰن ملک کی ہدایت پر آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیاگیا ہے ، رحمان ملک نے آصف علی زرداری کا علاج ذاتی معالج سے کرانے کے معاملے کا سوموٹو نوٹس لیا تھا،سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو مطلع کیا گیاہے کہ آصف علی زرداری کے ذاتی ڈاکٹر عاصم حسین میڈیکل ٹیم کا حصہ ہونگے، ترجمان کے مطابق رحمان ملک نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ ایک قانونی حق میں اتنی دیر کیوں کی گئی، مستقبل میں ایسے مسائل سے بچنے کیلئے جیل اصلاحات وقت کی اشد ضرورت ہے، علاوہ ازیں پمز میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری 7 سنگین نوعیت کے امراض کا شکار ہیں ۔

تازہ ترین