• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ: دو سال میں اوبر گاڑیوں میں سیکسوئل ایسالٹ کے 6 ہزار واقعات

لندن (پی اے) اوبر کمپنی نے اعتراف کیا کہ ان کی گاڑیوں میں صرف امریکہ میں 2 سال کے اندر سیکوئل ایسالٹ کے تقریباً 6 ہزار واقعات رپورٹ کئے گئے ہیں۔ اوبر کی جانب سے 2017 اور 2018 کی جاری کردہ سیفٹی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ 2 سال کے اندر اوبر گاڑیوں کے 2.3 بلین ٹرپس میں مجموعی طور پر 5 ہزار 981 سیکسوئل ایسالٹ کے واقعات پیش آئے۔ اوبر کا دعویٰ ہےکہ 99.9 فیصد سفری ٹرپس کسی سیفٹی ایشو کے بغیر تکمیل کو پہنچے۔ رپورٹ کے مطابق 2018میں ان واقعات میں اضافہ ہوا، تاہم ان واقعات کا تناسب پہلے سے 16 فیصد کم ہوا، کیونکہ مسافروں کے ٹرپس کی تعداد بہت زیادہ تھی۔ کمپنی نے کہا کہ اس رپورٹ کی اشاعت اس کی غماز ہے کہ کمپنی اوبر میں سیفٹی کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم اور مخلص ہے اور دنیا بھر میں اس کو سکروٹنی کا سامنا ہے۔ لندن میں حال ہی میں اس کے آریٹ کرنے کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا۔ اوبر کے چیف لیگل آفیسر ٹونی ویسٹ نے کہا کہ رپورٹ میں ان مشکل ایشوز کو زیر بحت لانا کوئی آسان بات نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سی کمپنیز سیکسوئل وائیلنس جیسے ایشوز پر بات نہیں کرتی ہیں کیونکہ ان سے منفی شہ سرخیوں اور عوامی تنقید کا خطرہ ہوتا ہے لیکن ہم محسوس کرتے ہیں کہ یہ نئی اپروچ کا وقت ہے۔ کمپنی نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت کسی نان امریکن مارکیٹ کیلئے سیفٹی رپورٹس جاری کرنے کا کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں ہے۔ اوبر نے کہاکہ 2018 میں سیکسوئل ایسالٹ کے 3045 واقعات کی رپورٹ ہوئی جبکہ 2017 میں 2936 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔ گزشتہ برس امریکہ میں اوبر کے 1.3 بلین ٹرپس مکمل ہوئے جو کہ 2017 کے ایک بلین سے زائد ہیں۔ امریکن نیشنل سیکسوئل وائیلنس ریسورس سینٹر سربراہ کیرن بیکر نے اس رپورٹ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس رپورٹ کی معلومات شیئر کرنے سے کس طرح محفوظ مستقبل کیلئے ہمارے کام کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اوبر کے مسافروں کی حفاظت خصوصاً سیکسوئل وائیلنس سے اوبر اور اس کی حریف لیفٹ اور چین کی ڈیڈی کیلئے چیلنج ہے۔ نومبر میں لندن کے ٹرانسپورٹ ریگولیٹر نے اعلان کیا تھا کہ اوبر سیفٹی ایشوز دہرانے کی وجہ سے آپریٹ کرنے کیلئے نیا لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔ فرم نے اس رولنگ کے خلاف اپیل کی ہے اور پراسس کے دوران آپریٹ کر رہی ہے۔
تازہ ترین