• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی سے جرائم میں ملوث شامی شہریوں کی ملک بدری پر اتفاق

برلن(این این آئی)جرمن وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شامی مہاجرین کو ملک بدر کر کے وطن واپس بھیجنا خطرے سے خالی نہیں تاہم صوبائی وزرائے داخلہ نے خطرناک جرائم میں ملوث شامی شہریوں کی ملک بدری پر اتفاق کر لیا ہے۔جرمنی کی سولہ وفاقی ریاستوں کے وزرائے داخلہ کی کانفرنس میں شامی پناہ گزینوں کی جرمنی سے ملک بدری پر پابندی نرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبائی وزرائے داخلہ کی کانفرنس کے چیئرمین ہانس یوآخم گروٹے کے مطابق اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزرائے خارجہ متفق ہو چکے ہیں۔گروٹے کا کہنا تھاکہ خطرناک مجرموں کے علاوہ دیگر شامی شہریوں کی ملک بدری پر پابندی برقرار رہے گی۔ ہمیں کسی موقع پر یہ حقوق واپس لینا پڑیں گے۔وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے سربراہ نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ جرائم پیشہ شامی مہاجرین کی جرمنی سے ملک بدریوں میں بھی عملی مسائل سامنے آ سکتے ہیں تاہم ان کا کہنا تھاکہ ہمیں اس وقت شام میں کسی سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں لیکن مجرم شامی مہاجرین کی ملک بدری کی خواہش موجود ہے، جیسا کہ افغانستان کے معاملے میں کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب جرمنی کی وفاقی وزارت خارجہ کا موقف الگ دکھائی دیتا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق شام میں ایسا کوئی محفوظ علاقہ نہیں ہے جہاں جرمنی سے واپس بھیجے گئے شامی مہاجرین کی زندگیاں خطرے میں نہ ہوں۔
تازہ ترین