• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منجمد اثاثہ کیس ، شہباز شریف سے جائیدادوں کی خریداری کا ریکارڈ طلب

لاہور(اے پی پی )لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثہ جات منجمد کرنے کےلئے درخواست پر شہباز شریف کی رہائش گاہوں کی خریداری سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے سماعت کی ۔ عدالتی سماعت کے موقع پرعدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا ماڈل ٹاؤن والے گھر پہلے خریدے گئے تھے یا بعد میں؟ جس پر نیب تفتیشی افسر نے بتایا کہ ماڈل ٹاؤن والے گھر اقتدار میں آنے کے بعد شریف فیملی نے خریدے، عدالت نے مزید استفسار کیا کہ کیا اس حوالے سے ریکارڈ موجود ہے تو عدالت کو بتایا گیا کہ 96 ایچ والا گھر 2006ءمیں خریدا گیا جس کا تمام ریکارڈ موجود ہے، عدالت نے سماعت آج بروز ہفتہ تک ملتوی کرتے ہوئے ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف فیملی کے گھروں کے حوالے سے ریکارڈ طلب کر لیا، نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف فیملی کی جائیدادوں اور کمپنیوں میں شیئرز کو منجمد کرنے کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
تازہ ترین