• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ادارےکشمیروفلسطین میں ظلم وبربریت بندکروائیں، حامد موسوی

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے عالمی اداروں پر زوردیاہے کہ وہ کشمیروفلسطین میں ظلم وبربریت بندکروانے میں اپنامؤثرکرداراداکریں،محب دین ووطن سیاستدانوں اورپاکستان کے حکمرانوں پرلازم ہے کہ وہ کشمیروفلسطین کے بارے میں زبانی جمع خرچ کے بجائے جراٗت مندانہ فیصلے اورآہنی اقدامات اٹھائیں۔امام حسن عسکری نے شریعت محمدی ؐ کے تحفظ کیلئے لازوال قربانیاں دیں۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ایام عسکری آغازپرمحفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ دنیامیں سب سے زیادہ حقوق انسانی کی پامالی مقبوضہ کشمیرمیں کی جارہی ہے۔بھارت کی سب سے بڑی اقلیت مسلمانوں کاجیناحرام ہے ۔ عیسائی ، سکھ، دلت سب ہی ظلم وبربریت کاشکارہیں ۔
تازہ ترین