• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

40 فیصدبچے خطرناک حد تک غذائی کمی کا شکار ہیں ، ماہرین

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) غذائی قلت کے صحت پر اثرات پر کام کر نے وا لے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر دس منٹ بعد ایک بچہ ڈا ئیریا کا شکار ہو جاتا ہے 57 فیصد جواں سال بچیا ں خون کی کمی کا شکار ہیں۔ جمعہ کو منعقدہ ورکشاپ سے چیف نیو ٹریشن اسلم شاہیں، سعد احسن ،ڈاکٹر ارشاد دانش، ڈاکٹر بدر ، ڈاکٹر بلقیس اور ڈاکٹر عالیہ نے خطاب کر نے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 37 فیصد لوگوں کو کھانے کی متوازن مقدار نہیں ملتی، 40 فیصد پانچ سال سے کم عمر بچوں میں خطرناک حد تک غذائی کمی ہے۔ 63 فیصد عوام میں وٹامن ڈی اور 52 فیصد وٹامن اے کی کمی کا شکار ہے۔ 15 سال سے 49 سال تک 80 فیصد خواتین میں غذائی کمی کی وجہ سے خون کی کمی کی شکایت پیدا ہو گئی ہے۔
تازہ ترین