• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ پولیس کی بڑی کارروائی، تین من چرس برآمد، اسمگلر گرفتار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس نے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے ایک منشیات اسمگلر کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ایس پی سریاب محمد بلوچ،ڈ ی ایس پی آصف غفور ایس ایچ او شالکوٹ عابد مینگل کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ منشیات کے اسمگلر بھاری مقدار میں کوئٹہ میں منشیات اسمگل کررہے ہیں جس پر انہوں نے بھاری نفری کے ہمراہ کوئٹہ شہر میں منشیات سپلائی کیشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک ٹونس گاڑی کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے تین من چرس برآمد کرلی گئی اور چرس سپلائی کرنے والے اسمگلر سکندر کو گرفتا کرلیا پولیس نے گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے.
تازہ ترین