• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جام کمال کی قیادت میں متحد‘عوام دشمن پالیسیوں کو ختم کردیا‘مشیر تعلیم

کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ثانوی تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔ صوبائی حکومت جام کمال خان کی قیادت میں متحد اور عوامی فلاحی منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ حکومت عوامی ترقیاتی منصوبوں کے موثر اجراء اور تکمیل کی جامع حکمت عملی پر گامزن ہے۔ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائیگا۔ عوامی فیصلوں اور نئے منصوبوں کے دوررس نتائج برآمد ہونگے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے کوشاں ہے۔ عوامی سکیموں کی جلد تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی گئی ہے۔صوبے کی تاریخ میں پہلی بار پی ایس ڈی پی کا ازسرنو جائزہ لیاگیا اور ناقص منصوبوں کو نکال لیاگیاجو حوصلہ افزا ہے۔ وزیر اعلیٰ جام کمال خان تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے قائل ہیں۔ محمد خان لہڑی نے کہا کہ اب بلوچستان کے فیصلے یہیں پر ہوتے ہیں ،ماضی کی نسبت موجودہ حکومت نے زیادہ سے زیادہ اجتماعی نوعیت کے عوامی فلاحی منصوبے شروع کئے ہیں۔ ماضی میں من پسند افراد کو نوازنے کیلئے پی ایس ڈی پی سکیمیں بنائی گئیں۔ صوبائی مشیر نے مزید کہا کہ حکومت نے عوام دشمن پالیسیوں کو ختم کیا ۔ ہماری حکومت صوبے کے عوام کی خوشحالی اور ترقی پر یقین رکھتی ہے۔
تازہ ترین