• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹ فیڈر کینال کی ذیلی شاخوں میں پانی بحران سے متعلق خبر میں صداقت نہیں‘مہتمم انہار

کوئٹہ (خ ن)متہم انہار پٹ فیڈ ر کینال ڈویژن ڈیرہ مراد جمالی نے گزشتہ روزمقامی اخبار میں شائع ہونیوالی خبر پٹ فیڈر کینال کی ذیلی شاخوں میں زرعی پانی کا بحران فصلیں تباہی کے دہانے پر سے متعلق خبر کوقطعی بے بنیاد اور من گھڑت اور لغوقرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حقیقت یوں ہے کہ دوران فصل ربیع محکمہ ارسا کی جانب سے منظور شدہ انڈنٹ 2500سے 3500کیوسک ہوتارہتاہے جبکہ یہ تحریر کرناکہ 6700کیوسک سے 3000چ کیوسک تک پٹ فیڈر میں پانی کی گنجائش باقی ہے جو حقائق کے برعکس ہے لہٰذا پٹ فیڈ ر کینال میں پانی کی ترسیل منظور شدہ انڈنٹ کے مطابق جاری وساری ہے اور نہ ہی کوئی پانی کا بحران ہے ۔اس لئے متذکرہ من گھڑت خبر میں کوئی صداقت نہیں ۔
تازہ ترین