• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بسیمہ‘ٹینکر میں آگ لگ گئی،جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر))بسیمہ میں ٹینکر میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔لیویز کے مطابق بسیمہ کے علاقے لڈی کے قریب ایرانی ڈیزل کے ٹینکر میں جمعہ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی ،ڈرائیور سمیت تین افراد نے کود کرجان بچائی ۔فائربریگیڈ نہ ہونے کے باعث 15گھنٹے تک آگ کے شعلے بلند ہوتے رہے۔لیویز ذرائع کے مطابق ٹینکر میں 50ہزار لیٹر ڈیزل تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تازہ ترین