• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ سکول وڈپگہ میں سپورٹس فیسٹیول کی تقریب

پشاور ( نیوز ڈیسک ) گورنمنٹ پرائمری سکول وڈپگہ میں سپورٹس فیسٹیول 2019کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی ایس ڈی او آفتاب احمد تھے جبکہ دیگر شرکاء میں اے ایس ڈی او بسم اللہ جان ، اے ایس ڈی ای او سخاوت شاہ بھی شامل تھے ، تقریب کا مقصد سپورٹس فیسٹیول 2019میںشامل 16سکولوں میں سے کامیاب طلباء کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات تقسیم کرنا تھا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر فخر عالم نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں طلبہ کی ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ، تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی ایس ڈی او نے کامیاب اور پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
تازہ ترین