• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیگر ادب کی طرح سندھی ادب بھی دبائو کا شکار رہا، مقررین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی منعقد ہونے والی عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے روز جدید سندھی ادب کے عنوان سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دیگر ادب کی طرح سندھی ادب بھی دباو کا شکار رہا مگر سندھی زبان میں لکھی گئی کہانیوں نے معاشرے پر گہرا اثر چھوڑا، وقت کے گزرنے کے ساتھ معاشرتی تبدیلیوں کا اثر ادب پر بھی پڑتا ہے۔ سندھی ادب کو کوئی خطرہ نہیں ہے مگر بہت چیلنجز ہیں اس کا مقابلہ کرنا ہے تاکہ ادب کو مذید ترقی ہو اس کی حفاظت نوجوان لکھنے والوں کو کرنا ہے جن کو اربنائزیشن کی طرف آنا ہو گا، مقررین میں ممتاز بخاری ، مظہر جمیل ، نورالہدی شاہ ، ریاضت برڑو شامل تھے جبکہ ڈاکٹر قاسم راجپر نے میزبانی کے فرائض انجام دئے۔

تازہ ترین