• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ کا مریض بچوں کو سرپرائز

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)کرسمس کی آمد آمد ہے ، دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں،امریکی خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ بھی کرسمس منانے بچوں کے اسپتال پہنچ گئیں۔امریکی خاتون اوّل مریض بچوں کو سرپرائز دینے واشنگٹن کے نیشنل چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا اور بیمار بچوں کو نہ صرف کرسمس کے تحائف دیئے بلکہ خوب گپ شپ کی اور سانتا کلاز کی موجودگی میں بچوں کو روایتی کتاب بھی پڑھ کر سنائی۔میلانیا ٹرمپ کو اپنے سامنے دیکھ کر بچے بھی بے حد خوش ہوئے اور کرسمس کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔

تازہ ترین