• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے صنف نازک ہونے کا تاثر بتدریج ختم ہوتا جارہا ہے،سجل علی

لاہور(ایجنسیاں )خوبرو اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ آج کے دور میں خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں اور شوبز ، صحت ،درس وتدریس ، بینکنگ ، ایئر لائن ،اسپورٹس اور پاک فوج میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصرو ف ہیں ،بعض شعبوں میں مردوں کی نسبت خواتین کی کارکردگی کا گراف بلند جارہا ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ آج خواتین ہر شعبہ زندگی سے وابستہ ہوچکی ہیں اور صنف نازک ہونے کا تاثر بتدریج ختم ہوتا جارہا ہے اور اس رحجان کی شرح بڑے شہروں میں سب سے زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین کو بھی قومی دھارے میں شامل کرنا چاہیے اور اس کے لئے تعلیم پر توجہ دی جائے ، خواتین بھی تعلیم کے زیور کو اپنا ہتھیار بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی خاتون زیادہ با شعور ہے جس کے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین