آپ آف لائن ہیں
جمعرات6؍ صفر المظفّر 1442ھ24؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

لتا منگیشکر کے مشہورگانے ’لگ جا گلے‘ کا نیا ورژن وائرل ہوگیا

ممبئی (ایجنسیاں) معروف بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کا مشہور گانا ’لگ جا گلے‘ گانے والی ننھی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھارتی صارف نے ایک بچی کی ویڈیو شیئر کی جس میں چھوٹی سی بچی معروف بھارتی کلاسیکل گلوکارہ لتا منگیشکر کا مشہور گانا ’لگ جا گلے‘ گا رہی ہے، بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سے صارفین کی توجہ کا مرکزبن رہی ہے۔ویڈیو دیکھنے کے بعد بھارتی صارفین بچی کی گلوکاری کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔ایک صارف نے لکھا کہ ایک دِن یہ بچی سْپر اسٹار بنے گی۔ایک صارف نے بچی کو چھوٹی لتا منگیشکر کہہ دیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ’ یہ بچی مستقبل کی گلوکارہ ہے۔جب کہ بچی کی ایک چھوٹی سی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مقبول ہونے کے بعد دیگر دو اور ویڈیوز بھی اذگئیں اور اِن دونوں ویڈیوزمیں بھی یہ بچی ’لگ جا گلے‘گانا ہی گا رہی ہے۔

دل لگی سے مزید