آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ3؍ جمادی الثانی 1441ھ 29؍ جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مصباح کو ایک سے زیادہ عہدے دینا اب متنازع بن گیا، نجم سیٹھی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو ایک سے زیادہ عہدے دینا اب متنازع بن گیا ہے میری پالیسی تو یہ تھی کہ انہیں دو عہدے نہیں دینا چاہیے تھے۔ہفتے کو لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا فلسفہ تو یہ بھی تھا کہ پاکستانی کوچز کے ساتھ تجربہ زیادہ اچھا نہیں تھا اس لئے میں نے ایک کے علاوہ تمام غیر ملکی کوچز کی خدمات کی تھی۔غیر ملکی کوچز کے ساتھ اچھے نتائج آئے۔پی سی بی کو چاہیے کہ اس کا جائزہ لیں اور ٹھیک کرنے کی کوشش کریں ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ سری لنکا کو پہلی بار میں ہی لایا تھا۔اس وقت برف پگھلی تھی۔ان کی حمایت ضروری تھی۔انشا ء اللہ اب دوسری ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے ذریعے ہم بھی انٹر نیشنل کرکٹ لانا چاہتے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید