• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس او کرپشن ریفرنس، سابق ایم ڈی پی ایس اوودیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے پاکستان اسٹیٹ آئل میں 23ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں ملوث 2 مفرور ملزمان سابق مینجنگ ڈائریکٹر پی ایس او نعیم یحیی میر اور عامر عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ ہفتہ کے روزاحتساب عدالت کے روبرو پاکستان اسٹیٹ آئل میں 23 ارب روپے کی کرپشن پی ایس او اور بائیکو آفیشلز کیخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرانے کی کارروائی جاری ہے۔
تازہ ترین