• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطری شہزادے کو ایک لاکھ ڈالر جمع کروانے پر 100 تلور مارنے کی اجازت

کوئٹہ(آن لائن) وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 15سے زائد علاقوں میں شکار کیلئے قطری کے شہزادے کو ایک لاکھ ڈالر جمع کروانے پر 100تلور مارنے کی اجازت دی گئی ہے قطری شہزادے کو ضلع جھل مگسی کے علاقے الاٹ کردیا گیا جہاں نایاب پرندے تلور کی شکار کیلئے صرف ایک لاکھ ڈالر کے عیوض 10روز کا پرمٹ دیا گیا ہے محکمہ جنگلات وجنگلی حیات کے صوبائی ڈپٹی کنزرویٹر نیاز کاکڑ نے 15سے زائد علاقے غیر ملکیوں کوالاٹ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتا یا کہ یہ علاقہ صرف 10روز کیلئے صوبائی حکومت نے طے شدہ قوانین کے مطابق الاٹ کئے ہیں اور قواعد کے مطابق عرب شیخ سے ایک لاکھ ڈالر کی باقاعدہ فیس بھی وصول کر لی گئی اور اجازت دینے سے پہلے وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیا ہے۔
تازہ ترین