آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ3؍ جمادی الثانی 1441ھ 29؍ جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فردوس شمیم کے خلاف ان کی جماعت میں نصف درجن فارورڈ بلاک ہیں، مرتضیٰ وہاب

فردوس شمیم کے خلاف ان کی جماعت میں نصف درجن فارورڈ بلاک ہیں، مرتضیٰ وہاب


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)  کے رہنما اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے فردوس شمیم نقوی کی پریس کانفرنس کا جواب دے دیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں فارورڈ بلاک کا خواب دیکھنا دیوانے کے خواب دیکھنے کے مترادف ہے، فردوس شمیم کے خلاف ان کی جماعت میں نصف درجن فارورڈ بلاک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی خود اپوزیشن لیڈر سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کا سندھ میں حکومت بنانا رہتی دنیا تک خواب ہی رہے گا۔

مرتضیٰ وہاب نے سوال کیا کہ اپوزیشن لیڈر یہ بتادیں کہ کراچی کو وفاق کے 162 ارب روپے کب ملیں گے؟ وہ وزیر اعلیٰ سندھ پر بات کرنے سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاکردگی بھی سامنے رکھیں۔

قومی خبریں سے مزید