• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر ) تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے امیر علامہ رضی حسینی نے کہا ہے کہ آج کراچی کے 6اضلاع میں مہنگائی کے خلاف اپنا ایک نئی طرز کا احتجاج ریکارڈ کروا کر یہ ثابت کیا ہے کہ اگر عوام دکھوں کا مداوا کرنا ہو تو تحریک لبیک کے پلیٹ فارم کو اختیار کرنا ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک لبیک پاکستان کے تحت مختلف اضلاع میں لگائے گئے سستے ٹماٹر کیمپ کیمپوں کے دورے کے موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رضی حسینی نے کہا کہ تحریک لبیک نے کراچی کے 11 مقامات پر کیمپ لگاکر بلاتفریق عوام کی خدمت کا عملی ثبوت دے دیا ہے، حکومت اپنی ذمہ داریوں کو سمجھے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔
تازہ ترین